اوقافی جائیدادوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری

   

ورنگل میں جلسہ عظمت شہداء سے مولانا خسرو پاشاہ اور دیگر علماء کا خطاب

ورنگل /26 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورنگل شمون پیٹ آر آر فنکشن ہال میں منعقدہ جلسہ عظمت شہدا کرام بضمن سالانہ فاتحہ حضرت سید جان اللہ شہید کھمم روڈ قلعہ ورنگل سے خطاب کرتے ہوئے سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ سجادہ نشین درگاہ حضرت سید شاہ افضل بیابانی قاضی پیٹ ورنگل نے کہا کہ اللہ کی راہ میں شہید ہونے والوں کو مردہ نہ کہو ۔ انہوں نے اپنی جانوں کو قربان کیا ہے ۔ وہ زندہ ہیں ۔ جن کا عام انسانوں کو شعور نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کریں ۔ اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کی ہم سب پر ذمہ داری ہے ۔ اس موقع پر مولانا میر ادریس علی اعجاز بیابانی امام و خطیب مسجد نعمانیہ رائے پورہ ہنمکنڈہ ، مولانا محمد حسام ا لدین عاجز قادری معشوقی ناظم مدرسہ نور مدینہ ورنگل نے بھی خطاب کیا ۔ محمد عبدالخالق تنویر متولی عیدگاہ قلعہ ورنگل ، درگاہ و قبرستان حضرت سید جان اللہ شہید قلعہ ورنگل نے انڈر ریلوے گیٹ علاوہ میں موجود شہدا اکرام کی تفصیل بیان کی ۔ اس موقع پر حضرت سید شاہ یحییٰ پاشاہ قادری شعیب بابا جانشین و سجادہ نشین ، سید شاہ قادر محی الدین نبیرہ قادری حویلی عرس جاگیر ورنگل نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ جلسہ کی صدارت محمد نورالدین صدر درگاہ و قبرستان سید جان اللہ شہد قلعہ ورنگل نے کی ۔ اس موقع پر انتظامی کمیٹی کے ذمہ داروں کی مولانا خسرو پاشاہ ، شعیب بابا کے ہاتھوں تہنیت کی گئی ۔ اس موقع پر مولانا سید عارف الدین حسینی صابری صدر اسٹرنگ کمیٹی بارگاہیں شہدا کرام ، مرزا نصیر اللہ بیگ ، مشیر قبرستان جان اللہ شہید ، سید غوث ، محمد مقیت خان ، ایم ایم تحسیر ، محمد رحیم کے علاوہ محمد اسماعیل موظف ٹیچر ، محمد بدرالزماں ( اسلامیہ اسکول شیرپورہ ورنگل ) محمد طاہر محمودی ٹی آر ایس قائد سید مسعود و دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بعد جلسہ طعام کا اہتمام کیا گیا ۔