حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : اولاد نہ ہونے پر بیوی کے طعنوں اور ہراسانی سے دل برداشتہ ایک شخص نے بیوی کا قتل کردیا ۔ سکندرآباد کے علاقہ بوئن پلی پولیس حدود میں یہ واردات پیش آئی ۔ ذرائع کے مطابق 49 سالہ خاتون بنیا کا اس کے شوہر لکشمن نے قتل کردیا جو بوئن پلی کے علاقہ میں رہتے تھے ۔ دونوں نے 29 سال قبل اپنی پسند سے لومیارج کیا تھا ۔ لکشمن آئی ڈی پی ایل کے قریب ایک دفتر میں مارکیٹنگ ایگزیکٹیو کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا ۔ یہ دونوں میاں بیوی چند عرصہ قبل ہی اولڈ بوئن پلی منتقل ہوئے تھے ۔ سابق مکان مالک نے انہیں روزانہ کے جھگڑوں سے تنگ آکر مکان خالی کروایا تھا ۔ خاتون نے شوہر کے خلاف بیگم پیٹ ویمن پولیس میں شکایت بھی درج کروائی تھی ۔ اس دوران ان دونوں میں پھر جھگڑا ہوا اور شوہر نے کل بیوی کا برقی تار سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع