ٹوکیو۔25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اولمپکس گیمز کے لئے جاپانی اولمپکس حکام اور حکومت نے اربوں روپے کے اخرجات سے ان مقابلوں کے مقامات اور دیگرکاموں پر خرچ کئے تھے، جس میں اولمپکس گیمز کے موقع پر آنے والے کھلاڑیوں، عہدیدار، میڈیا اور رضاکاروں کو گرم موسم میں گرمی سے بچانے کے لئے بھی رقم مختص کی گئی تھی، جاپانی اولمپکس کمیٹی کی میل کے مطابق گیمز کے التوا پر افسوس ہے لیکن یہ حکومتی فیصلہ ہے جو درست ہے، آنے والے مہمانوں کی زندگی ہمارے لئے بہت عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراتھن ریس کو گرمی کی وجہ سے شمالی علاقے سوپورو منتقل کر نے پر تین ارب کے فاضل اخراجات آئیں گے۔ دوسری جانب جاپان کے کئی شہروں میں اولمپکس گیمز کے التواء سے مایوسی چھا گئی ہے۔