اوم برلا متفقہ طورپر اسپیکر منتخب

,

   

نئی دہلی: این ڈی اے اسپیکر امیدوار اوم برلا متفقہ طور پر ۷۱/ ویں لوک سبھا کے اسپیکر منتخب کرلئے گئے ہیں۔ اوم برلا کا نام وزیر اعظم نریندر مودی نے اسپیکر کے لئے پیش کیا تھا اور تمام بڑی اپوزیشن پارٹیوں نے اس فیصلہ کو قبول کرلیا۔ ان پارٹیوں میں کانگریس، ٹی ایم سی، ڈی ایم کے اور بی جے ڈی شامل ہیں۔ وائی ایس آر کانگریس او رٹی ڈی پی نے بھی برلا کیلئے اپنی رضا مندی کا اظہار کیا۔ اوم برلا اسپیکر کی کرسی سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے پاس جاکر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر نریندر مودی نے کہا کہ یہ واقعی ہم سب کیلئے خوشی کا موقع ہے کہ اوم برلا متفقہ طور پر لوک سبھا کے اسپیکر منتخب کرلئے گئے ہیں۔

کئی ارکان پارلیمان انہیں بہتر طریقہ سے جانتے ہیں انہوں نے کئی سال راجستھان کے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ برلا کی پیدائش 23نومبر 1962ء راجستھان میں ہوئی۔ انہوں نے گورنمنٹ کامرس کالج سے ماسٹرس مکمل کیا۔ مسٹر برلا کئی فلاحی و بہودکے کام کرتے ہیں۔ جن میں مستحقین اور غرباء میں کپڑے اور کتابیں تقسیم کرتے ہیں او ربلڈ ڈونیشن کیمپس بھی چلاتے ہیں۔