لکھنؤ: اترپردیش کی سیاست سے بدھ کو چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ جس اوم پرکاش راج بھر کو بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائی کی جارہی تھی اُنہوں نے سماج وادی پارٹی سے دوستی کر لی ہے۔انہوں نے کل اکھلیش یادو سے ملاقات کی ہے، اس سے پہلے اوم پرکاش راج بھر اپنا تیسرا محاذ بنا کر یوپی انتخابات میں داخل ہونے کا دعویٰ کر رہے تھے ، جس میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی ، بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر آزاد اور پی ایس پی کے سربراہ شیو پال یادو سمیت کئی بائیں بازو کی جماعتیں شامل ہیں۔