اومی کرون سے برطانوی ریڈ لسٹ میں شامل 11 ممالک پر پابندیاں ختم

   

لندن : برطانیہ نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں ڈالے گئے تمام 11 ممالک کو فہرست سے نکال دیا۔برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے بتایا کہ بدھ کی علی الصبح 4 بجے سے تمام گیارہ ممالک پر عائد سفری پابندی ختم ہوجائے گی۔ان ممالک میں انگولا، بوسٹوانا، ایسواتینی، لیسوتھو، ملاوی، موزمبیق، نمیبیا، نائیجیریا، جنوبی افریقا، زیمبیا اور زمبابوے شامل ہیں۔وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ اومی کرون اب برطانیہ سمیت دنیا کے تمام ممالک میں پھیل ہی چکا ہے لہٰذا اومی کرون خطرات کم کرنے کے لیے سفری پابندیاں غیرموثرہیں۔