اومی کرون ویرینٹ ڈیلٹا سے زیادہ خطرناک نہیں: عالمی ادارہ صحت

   

جنیوا : عالمی ادارہ صحت کا کہناہیکہ کورونا کا اومی کرون ویرینٹ بھارت سے سامنے آنے والے ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ خطرناک نہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی جائزے کے مطابق اومی کرون ڈیلٹا کے مقابلہ میں شدید بیماری کا سبب نہیں اور اومی کرون کیخلاف موجودہ ویکسین کے ناکام ہونے کا امکان نہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سیکنڈ ان کمانڈ مائیکل رائن کا کہنا تھا کہ اس بات کا بہت کم امکان ہیکہ کورونا ویکسینز اومی کرون پر بالکل بھی اثرنہ کریں بلکہ کورونا کے تمام ویرینٹ کیخلاف سب سے مؤثر ہتھیار ویکسین لگوانا ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اومی کرون اب تک درجنوں ممالک میں پھیل چکا ہے، یہ بات درست ہے کہ یہ بہت تیزی سے پھیلتا ہے تاہم کسی بھی نئے ویرینٹ کا اس طرح پھیلنا حیرت انگیز نہیں ہوتا۔