استنبول : ترکیہ کے شہر استنبول میں ہفتے کے آخر میں اونچی آواز میں موسیقی چلانا معمول کی بات ہے۔ استنبول ملک کا دوسرا بڑا شہر ہے اور بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے پہلا سیاحتی مقام ہے۔ لیکن استنبول کے اندر واقع گنگورین کے علاقے میں جو ہوا وہ حیران کن تھا۔ اونچی آواز میں میوزک چلانے کی پاداش میں ایک شہری کو چاقو کے وار کرکے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ہفتہ کی علی الصبح 38 سالہ ترک شہری ھچی کار میں گھر جا رہا تھا اور اونچی آواز میں میوزک سن رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی موٹر سائیکل کے ڈرائیور نے اسے کہا کہ میوزک کی آواز کم کردے۔ گاڑی کے ڈرائیور نے میوزک کم کرنے سے انکار کردیا تو دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔ اس دوران موٹر سائیکل سوار شخص نے چاقو کا وار کرکے اونچی آواز میں میوزک چلانے والے کو قتل کردیا۔