حیدرآباد : /22 مئی (سیاست نیوز) گچی باؤلی علاقہ میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک مزدور اونچی عمارت سے گرنے کے نتیجہ میں فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ سلمان متوطن اترپردیش شہر حیدرآباد کو روزگار کی تلاش میں آیا تھا اور وہ گچی باؤلی کے علاقہ مسجد بنڈہ میں زیرتعمیر عمارت کی چوتھی منزل پر کام کررہا تھا ۔ اتفاقی طور پر وہ عمارت سے نیچے گرپڑا اور اس کے سر پر گہرا زخم ہونے کے نتیجہ میں اسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس گچی باؤلی نے کنٹراکٹر کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ب