حیدرآباد۔/28 جنوری، ( پریس نوٹ ) 2021 کے بہار اور خزاں کے موسموں کے سلسلہ میں غیر ملکی یونیورسٹیوں میں پوسٹ گریجویٹ؍ ڈاکٹریٹ کورسیس کے حصول کیلئے چیف منسٹر اوورسیز اسکالر شپ؍ مالیاتی امداد کیلئے اہل اقلیتی طلباء سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئیں۔ وہ طلباء جو اہلیت کے تمام معیارات کو پورا کرتے ہیں اور جنہوں نے اہل غیر ملکی 10 ممالک میں پوسٹ گریجویٹ ؍ ڈاکٹریٹ کورسیس میں جنوری ۔ ڈسمبر2021 کے دوران داخلہ لیا ہے ، آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31-12-2021 کو مکمل ہوگئی ہے۔ جن طلباء نے CMOSS بہار اور خزاں کے موسم 2021 کیلئے آن لائن رجسٹریشن کرایا ہے ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ہارڈ کاپیاں 31-01-2022 یا اس سے پہلے ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفس، حیدرآباد کے دفتر میں جمع کرائیں۔ ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفس، حیدرآباد، کمرہ نمبر 603 ۔ 6 ویں منزل، حج ہاؤز، نامپلی حیدرآباد 500001 ۔ فون نمبر 2324013-040 کے دفتر میں جمع کرائیں جس میں ناکام ہونے کی صورت میں آن لائن درخواستوں کو مسترد کردیا جائے گا۔