اوٹنور ۔ ضلع عادل آباد کانگریس پارٹی صدر ساجد خان صاحب کی جانب سے اوٹنور شہر شعبہ اقلیت کے صدر کا انتخاب محمد شہباز احمد کو کیا گیا، اس موقع پر شہباز احمد نے جناب ساجد خان صاحب اور ریاستی صدر ریونت ریڈی صاحب کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ وہ ہمیشہ عوامی خدمت کے لئے موجود رہینگے، شہر اوٹنور حلقہ اسمبلی خانہ پور کیتحت ہے، اور کانگریس پارٹی کو شہر مستقر میں اور حلقہ میں مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے. اس موقع پر کانگریس پارٹی ضلعی اقلیتی صدر شکیل احمد، ریاستی یس سی سل سیکریٹری کومّوں وی جے بھی ساتھ تھے۔
