کلکٹر کے احکام کے باوجود طلبہ کھلے آسمان کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور
اوٹکور۔ 15 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر اوٹکور کے اولیاء طلباء و سرپرستوں نے ضلع پریشد بوائز ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں کمرہ جماعت کی کمی کی وجہ سے طلباء و طالبات درختوں کے نیچے بارش اور دھوپ میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔جبکہ بغیر متبادل انتظام کے اسکول کی پرانی عمارت کو منہدم کردیا گیا۔اب تنگ اور تاریک کمروں میں دو دو جماعتوں کے طلباء کو تعلیم دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی متاثر ہورہی ہیں۔ جگہ جگہ بارش کا پانی رہنے کی وجہ سے گندگی پھیل گئی ہے۔واضح رہے کہ ایک ہی اسکول میں اردو اور تلگو میڈیم کی تعلیم دی جاتی ہیں۔ سرپرستوں نے کہا کہ اردو میڈیم طلباء کے لیے ایک بھی ڈیجیٹل بورڈ نہیں لگایا گیا۔جب کے تلگو میڈیم اسکول کے طلباء کو ڈیجیٹل بورڈ فراہم کرنا۔ سرپرستوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کچھ روز پہلے ضلع کلکٹر نے دورہ کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ اردو میڈیم کلاسیس کو سامنے موجود سی پی ایس اسکول میں خالی کلاسیس میں منتقل کیا جائے۔اس کے باوجود کوئی عمل نہیں کیا گیا۔ سرپرستوں نے مزید کہا کہ اردو میڈیم طلبہ کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہیں۔ کلاسیس میں بجلی پنکھے اچھے بورڈ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ اسکول انتظامیہ اور دیگر عہدیداروں کو توجہ مبذول کروانے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔