اوٹکور ۔ 8 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند اوٹکور کی جانب سے خطاب عام بعنوان ’’رجوع الیٰ القرآن‘‘ اور تقسیم انعامات، سیرت النبی ؐ کوئز مقابلہ اور 30 روزہ نمائندوں کے لئے منعقدہ مہم ’’صلوۃ‘‘ معصوم طلباء کو انعامات اور نقد رقم و ایس ایس سی میں کامیاب طلباء کو بھی ایم پی جے کی جانب سے ٹاپرس انعامات کا پروگرام بمقام میدان مدرسہ فیض الہدیٰ میں منعقد ہوا۔ ان تمام کی راست نگرانی و صدارت مولانا خواجہ پاشاہ ناظم ضلع متحدہ محبوب نگر جماعت اسلامی نے کی۔ خطاب عام کا آغاز مولانا محمود الحسن امام جامع مسجد پنچ کی قرأت کلام پاک اور ترجمانی سے ہوا۔ جناب عبدالعزیز ریاستی صدر ایم پی جے تلنگانہ، حافظ عماد الدین، محسن عمری مدنی، مولانا صلاح الدین رکن جماعت اسلامی ٹولی چوکی، مولانا اعجاز محی الدین وسیم صدر و خطیب مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم نے مخاطب کیا۔ جناب حافظ افتخار صدر ضلعی ایس آئی او، نارائن پیٹ نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ کارروائی عبدالرشید نگری نے چلائی۔ شہہ نشین پر ڈاکٹر لیاقت علی صدر کمیٹی مسجد پنچ، منیر احمد گدوال، صدر کمیٹی اہلحدیث مسلفہ نگر، براوہیل گنتہ صدر ایس آئی او اوٹکور جناب منصور علی امیر مقامی، حامد علی امامی گنڈمال، احمد خاں یوسف زئی امیر مقامی نارائن پیٹ، مولانا محمد الحسن، مولانا محمد حنیف خطیب و امام مسجد اہلحدیث محلہ گدوال، مقبول بڑے پیر، جناب کاظم حسین صدر ضلع ایم پی جے نارائن پیٹ، مولانا عبدالحنان صدر کمیٹی عائشہ سلفیہ موجود تھے۔ تمام شعبوں سے تعلق رکھتے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔