اوٹکور : مستقر اوٹکور پولیس اسٹیشن میں اے ایس آئی جناب عبدالروف نے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا ہے۔ سابق میں وہ مکتھل پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہے تھے ۔ خدمات پر تعینات سابق اے ایس آئی مسٹر سریندر بابو کا اوٹکور پولیس اسٹیشن سے تبادلہ کرکے بمقام کرشنا پولیس اسٹیشن پر مقرر کیا گیا ہے ۔ اوٹکور پولیس اسٹیشن میں خدمات کرنے والے ہیڈ کانسٹیبل مسٹر ستیہ نارائنا تبادلہ بھی ضلع محبوب نگر پولیس اسٹیشن پر عمل میں لایا گیا ہے ۔ اس طرح مسٹر ستیہ نارائنا کا تبادلہ کے احکامات پر رجوع بکار کیا گیا ہے ۔ نئے افراد کانسٹیبل میں نارائن پیٹ پولیس اسٹیشن سے آنے والے تما ریڈی نے بھی اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا ہے ۔ اس طرح جڑچرلہ پولیس اسٹیشن میں اپنی ڈیوٹی کرنے والے مسٹر رمیش کو بھی اوٹکور پولیس اسٹیشن میں تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔ اوٹکور میں پولیس جوانوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ۔