اوپن اسکول کے ایس ایس سی / انٹر داخلے آخری تاریخ

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اوپن اسکول کے ایس ایس سی (اوپن ) اور انٹر میڈیٹ ( اوپن ) میں دیرینہ فیس کے ساتھ داخلے کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر ہے ۔ ایس ایس سی پرائیوٹ طور پر شریک امتحان کا طریقہ ختم ہونے کے بعد اوپن ایس ایس سی میں شرکت کیلئے عمر 14 سال سے زائد ہونا چاہئے ۔ آدھار کارڈ زیراکس برتھ سرٹیفیکٹ پیش کرتے ہوئے داخلے حاصل کرسکتے ہیں اور انٹر میڈیٹ دو سالہ کورس ایک سال میں کرنے کیلئے ایس ایس سی کامیابی لازمی ہے ۔ پانچ مضامین ہیں داخلے کی معلومات کیلئے 4 تا 7 بجے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رجوع ہو ۔ امتحان اپریل / مئی میں ہونگے ۔۔