اسلام آباد : کاروباری ہفتہ کے پہلے دن ہی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرسستا ہوگیا ہے،وفاقی اور صوبائی اداروں کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی اور صوبائی اداروں کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر انٹر بینک سے بھی نیچے آگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 کی سطح سے نیچے آ گیا، آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر5 روپے کی کمی سے 299 میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 2 روپے 20 پیسے کی کمی سے 300 روپے 75 پیسے ہو چکی ہے۔اوپن مارکیٹ میں یورپی یونین یورو 316 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاؤنڈ 370 روپے کا ہوگیا۔