حیدرآباد ۔ 18 ۔ جون : ( راست ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے ڈگری کورسیس بی اے ، بی کام ، بی ایس سی ، اردو انگلش اور تلگو میڈیم میں داخلے کے لیے اہلیتی امتحان 12 جولائی کو مقرر ہے ۔ ایس ایس سی / انٹر فیل طلبہ اس کے لیے اہل ہیں ۔ تین سالہ ڈگری کورس دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے ۔ داخلے کی معلومات اور رہنمائی کے لیے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلو خانہ کامپلکس لاڈ بازار پر ربط کریں ۔۔