اوپنرس کو بہتر مظاہرہ کرنا ہوگا:متھالی

   

مکے ۔ہندوستانی ونڈے ٹیم کی کپتان متھالی راج نے سمرتی مندنا اور خاص طور پر شفالی ورما کی اوپننگ جوڑی سے زیادہ جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے جیساکہ دونوں مکے میں پہلے ونڈے میں ہندوستان کی نو وکٹوں کی شکست بہتر مظاہرہ نہیں کرپائیںاگرچہ کہ دنوں نے ایک بہتر آغاز میںپہلی وکٹ کیلئے 31 رنز کا اسکور بنایا۔تیز رفتار آغاز کے بعد یہ دونوں یکے بعد دیگرے آوٹ ہوئی ۔ اگر ان دونوں میںکوئی ایک طویل اننگز میں کامیاب ہوتی تو شاید ہندوستان نے 8 وکٹوں پر 225 سے زیادہ رنز کا اسکور کرپاتا اور ہندوستان کی بہتر بولنگ آسٹریلیا کیلئے نشانہ کا تعاقب مشکل بنا سکتی تھی۔ آسٹریلیا نے مطلوبہ نشانہ صرف ایک وکٹ کے نقصان پر41 اوورز میں حاصل کرلیا جس پر ہندوستانی کپتان متھالی راج اسپنرز کی کارکردگی سے بھی ناخوش ہے۔متھالی نے میچ کے بعد سے کہا ابتدائی شراکت داری اور اگر اوپنرس ہمیں اچھی شروعات دیتے تو واضح طور پر مڈل آرڈر وہاں سے آگے بڑھ سکتا تھا لیکن اگر آپ اپنی وکٹیں جلدگنوا دیتے ہیں تو مڈل آرڈر پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔انہوں نے مزی دکہا کہ جب آپ جانتے ہیں کہ آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن اپ کس قسم کی ہے تو کم از کم 250 رنز اسکور کرنا ضروری ہوتا ہے لیکن دو وکٹیں خاص طور پر سمرتی اور شفالی جیسی کھلاڑی پاور پلے میں ہی آوٹ ہوجائے تو بھر نتیجہ مشکل ہوگا۔متھالی راج نے اوپنرس سے نڈر بیٹنگ سے زیادہ پارٹنر شپ اورطویل اننگز پر توجہ مرکوز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔