بھونیشور : اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے اتوار کو سابق وزیر اعلی آنجہانی بیجو پٹنائک کی 107 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بھونیشور میں اوڈیشہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے قیام کا اعلان کیا۔اوڈیشہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، بھونیشور میں تمام میڈیکل اور ہیلتھ سائنس کالج اور ادارے تعلیمی سیشن 2023-24 سے منسلک ہوں گے ۔تعلیمی سیشن 2023-24 سے تمام کالجز ہیلتھ سائنسز میں انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز چلائیں گے جن میں جدید میڈیکل سائنس، آیوروید، ہومیوپیتھی، نرسنگ، فارمیسی، فزیو تھراپی اور دیگر ہیلتھ سائنس کورسز شامل ہیں۔اوڈیشہ حکومت نے ریاست میں طبی تعلیم کے نظام کو ہموار کرنے کے لیے ایک ہیلتھ یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ ریاست میں بہت سے طبی ادارے کھل رہے ہیں۔