اویس خان اور دیگر کو موقع ملنے کا امکان

   

آئرلین؛ کے خلاف آج تیسرا ٹی 20

ڈبلن ۔ جسپریت بمراہ کو اپنی کپتانی کے تجربہ کا اضافہ کرنے اور اپنی ٹیم کے بینچ کی طاقت کو جانچنے کے درمیان توازن رکھنا ہوگاکیونکہ ہندوستان کا مقصد چہارشبنہ کو تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں آئرلینڈ کے خلاف آرام سے کلین سویپ کرنا ہوگا ۔ سیریز کے لئے ہندوستانی کپتان دو میچوں میں آٹھ اوورز میں آرام دہ نظرآرہے ہیں لیکن اگر وہ ٹی 20 معاملہ ہونے کے باوجود پانچ دنوں میں لگاتار تیسرا میچ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہیں باخبر ہونے کی ضرورت ہوگی کہ مستقبل قریب میں بڑے ایونٹ ہیں ۔بمراہ اور پرسد کرشنا جتنی زیادہ بولنگ کریں گے، وہ اتنے ہی فٹ ہوں گے، تال میل بہتر ہوگی اور ان کی گیندوں میں رفتار آئے گی ۔ یہ وہ عناصر ہیں جو آنے والے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں حریف کو پریشان کرنے کے لیے ایک بہترین نسخہ ہوں گے۔ تاہم کارگزارکوچ سیتانشو کوٹک کے ساتھ کپتان کو یہ بھی ذہن میں رکھنا ہوگا کہ ٹیم کے چند کھلاڑی ایشین گیمز کھیلے جانے والے ہیں اور بنچ کے کچھ کھلاڑی شاید کم موقع حاصل کرنے والے ہیں۔ تیسرا گیم انتظامیہ کو اویس خان ، جیتیش شرما، شہباز احمد جیسے کھلاڑیوں کو جانچنے کا موقع فراہم کرتا ہے ، جنہیں ابھی تک سیریز میں کوئی موقع نہیں ملا۔ درحقیقت، اویس جو ویسٹ انڈیزکی ٹی 20 سیریز کے دوران بھی ٹیم کے ساتھ تھے انہیں مسلسل سات میچوں کے لیے بینچ پر ہی رکھا گیا ہے اور اگر انہیں دوبارہ بنچ پر رکھا جاتا ہے، تو وہ بغیر کسی کھیل کے ایشین گیمز میں جائیں گے، جو ان کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ بیٹنگ آرڈر میں کوئی تبدیلی آئے گی جب تک کہ ٹیم انتظامیہ سنجو سیمسن کو آرام دینے اور ایشین گیمز سے قبل جیتیش کو آزمانے کا فیصلہ نہیں کرتی ہے۔ تاہم سیمسن جو ٹیم میں ایک سینئر کھلاڑی ہیں، شاید باہر نہیں بیٹھنا چاہیں گے کیونکہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں ان کی جگہ یقینی نہیں ہے اور وہ وہیں سے آگے بڑھنا چاہیں گے جہاں سے انہوں نے دوسرے گیم میں میدان چھوڑا تھا اور26 گیندوں پر40 رنز بنائے تھے۔ ارشدیپ سنگھ کو ایک طویل عرصہ ملا ہے اور وہ اب تک ایک ملا جلا مظاہرہ کیا ہے ، وہ پچھلے سات ٹی20 کھیلوں میں ڈیتھ اوورزکے دوران یارکرز میں مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔ اپنی رفتار کے ساتھ اویس اور مکیش کمار کو آزمایا جا سکتا ہے۔ دوسرے میچ میں 21 گیندوں میں 38 رنزکے ساتھ رنکو سنگھ نے بین الاقوامی میدانوں پر اپنی آمد کا اعلان کردیا ہے ۔ ہندوستان کے ٹی20 اسکواڈ کو ایسا لگتا ہے کہ مختصر ترین فارمیٹ میں سوریا کمار یادو کے بعد دوسرا فنشر مل گیا ہے۔رنکو، یشسوی جیسوال اور رتوراج گائیکواڈ جیسے کھلاڑی اپنے مقام پر مہر لگانا چاہیں گے کیونکہ یہ آسٹریلیا کے خلاف نومبر میں اگلی سیریز سے قبل آخری دو طرفہ ٹی20 سیریز ہوگی ۔انتظامیہ ورلڈ کپ سے قبل اپنے تمام تجربات کا خواہاں ہے۔