اُتراکھنڈ میں ہنوز 143 افراد لاپتہ

   


دہرادون : فضائیہ کی ٹیمیں اُتراکھنڈ کے برفانی تودوں کے پگھلنے سے متاثرہ ضلع چمولی کو آج صبح روانہ ہوگئی تاکہ راحت کاری کاموں میں تیزی لائی جاسکے۔ بچاؤ کارکنوں نے برفانی تودہ پھٹنے کے مقام سے مزید تین نعشیں برآمد کئے ہیں جس کے ساتھ اموات کی تعداد 10 ہوگئی ۔ اُتراکھنڈ ڈی جی پی اشوک کمار نے کہاکہ ہنوز 143 افراد لاپتہ ہیں جبکہ برفانی تودہ کے حادثہ کو 24 گھنٹے سے زیادہ گذر چکے ہیں ۔ ابتداء میں بتایا گیا تھاکہ 153 افراد لاپتہ ہیں جن میں سے 10نعشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔