اُردو اکیڈیمی ڈائری کی جناب محمد اظہر الدین وزیر کے ہاتھوں رسم اجراء

   

جناب طاہر بن حمدان صدر تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا بیا ن
حیدرآباد ۔28 /مارچ (پریس نوٹ) تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی خوبصورت اور ضخیم ڈائری کی رسم رونمائی وزیر اقلیتی بہبود جناب محمد اظہر الدین کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ 2026ء کی سوغات کے طور پر تازہ تصاویر اہم ٹیلیفون نمبرس اور ضروری معلومات سے مزین اس ڈائری کی رسم اجرأ انجام دیتے ہوئے جناب محمد اظہر الدین نے نیک خواہشات پیش کیںاور مستقبل میں اردو اکیڈیمی کے لئے خوش آئند منصوبوں کو جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے عز م کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر جناب طاہر بن حمدان صدر تلنگانہ اردو اکیڈیمی نے کہا کہ اردو اکیڈیمی ہر طرح کے حالات میں کام کر نے کا حوصلہ رکھتی ہے۔ انھوں نے ڈائری کی اشاعت پر محبان اردو کو اور اردو اکیڈیمی کے عملے کو مبارکباد پیش کی اس خوشگوار موقع پر جناب محمد اظہر الدین وزیر اقلیتی بہبود ‘ صدر اردو اکیڈیمی کے علاوہ جناب عبید اللہ کوتوال صدر نشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن حکومت تلنگانہ‘ جناب محمد اسد اللہ ڈائرکٹر؍سکریٹری تلنگانہ اردواکیڈیمی کے علاوہ اسٹاف اکیڈیمی وی کرشنا ،عطا اللہ خان ، شیخ اسماعیل ،جنید اللہ بیگ اور دیگر موجود تھے ۔