ویاناڈ (کیرالا ) ۔25 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) اُمیش یادو میچ میں 12/79 کے ساتھ شاندار بولر ثابت ہوئے جس کی مدد سے ڈیفینڈنگ چمپیئن ودربھ نے کیرالا کو رانجی ٹرافی سیمی فائنل کے آج یہاں دوسرے روز اننگز اور 11رنز سے شکست دیکر متواتر دوسرے سال فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ کیرالا رانجی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی ہوا ۔