اِسرو کے سائینسدانوں کو کے سی آر کی مبارکباد

   

حیدرآباد۔/27نومبر، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ ’اِسرو‘ کے سائینسدانوں کو کارٹو سیاٹ۔3اور 13 امریکی نینو سٹلائیٹ لے جانے والے پی ایس ایل وی ۔ سی 47 راکٹ کو کامیابی کے ساتھ داغے جانے پر مبارکباد ہے۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں ان ( کے سی آر ) کے حوالے سے کہا گیا ہے’’ یہ ہمارے سائنسدانوں کی ذہانت، مہارت، محنت و جانفشانی کی ایک اور فتح ہے۔‘‘ اس خلائی ادارہ نے امریکہ کے 13 چھوٹے خانگی تجارتی سیارچوں کو کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑا ہے۔

’اِسرو‘کاقابل فخر کارنامہ : جگن
تاڑے پلی۔/27نومبر، ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کارٹو سیاٹ۔ 3 اور تجارتی اساس پر امریکہ کے 13 نینو سٹیلائیٹس کے ساتھ پی ایس ایل وی ۔ سی 47 کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں داغے جانے کو قابل فخر کارنامہ قرار دیا۔