آئندہ ہفتہ درج حرارت 40 ڈگری سے کم ہونے کا امکان

   

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتہ کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے کم ہونے کا امکان ہے جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ آئندہ 24گھنٹوں اور 10اپریل کو شمالی ساحلی اے پی،یانم میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش اور 30تا40 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواوں کا امکان ہے ۔ جبکہ اسی عرصہ کے دوران جنوبی ساحلی اے پی میں بعض مقامات پر گرج وچمک کا امکان ہے ۔تلنگانہ میں آئندہ پانچ دنوں کے دوران موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔ اعظم ترین درجہ حرارت 41.3ڈگری سلسیس تلنگانہ کے ضلع عادل آباد اور 39.3ڈگری سلسیس رائل سیما کے اننت پور میں درج کیاگیا۔