آئی آئی ٹی میں غیر تدریسی جائیدادوں پر تقررات

   

حیدرآباد 16 ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) میں نان ٹیچنگ پوسٹ کی جائیدادوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ کل 24 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ ایگزیکٹیو انجینئر (الیکٹریکل) سینئر ٹکنیکل سپرنٹنڈنٹ، جونیر میڈیکل آفیسر، جونیر سائیکا جسکل کونسلر، جونیر انجینئر (سیول)، جونیر انجینئر (الیکٹریکل)، ٹکنیکل سپرنٹنڈنٹ، جونیر ٹکنیشین، ملٹی اسکل اسکل اسسٹنٹ گریڈ I (الیکٹریکل) پوسٹوں پر تقررات کیلئے متعلقہ ٹریڈس آئی ٹی آئی انجینئرنگ ڈپلومہ، بی ای، بی ٹیک، ایم سی اے ماسٹرس ڈگری، ایم ای ایم ٹیک، ایم بی بی ایس، کامیاب امیدوار درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ آن لائن درخواست کی آخری تاریخ 11 اکٹوبر 2021 ء ہے۔ ویب سائیٹ https://www.iith.ac.in ملاحظہ کریں۔ A