آئی ایس اور آئی پی ایس افسران کو مرکزی جانچ ایجنسیوں کے ذریعہ دھمکیاں :ممتا بنرجی

   

Ferty9 Clinic

کولکاتا : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج سنسی خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی جانچ ایجنسیوں کے ذریعہ بنگال کے بیورو کریٹ کو دھمکیاں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس اور ویجیلنس ایجنسیوں کے ذریعہ پولس افسران کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیورو کریٹ کی بیویوں کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ ان کے شوہر کا دور دراز علاقوں میں ٹرانسفرکردیا جائے گا ۔خیا ل رہے کہ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر حالیہ دنوں میں بنگال کے آئی ایس اور آئی پی ایس افسران پر جانبداری برتنے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہتے رہے ہیں کہ بنگال کے سرکاری افسران اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہیں اور ترنمول کانگریس کے ورکر کی طرح کام کررہے ہیں۔