آئی ایم پی اے معاشی طور پر کمزور بچوں کو مفت تعلیم اور اسکالرشپ فراہم کرے گی: ابھے سنہا

   

ممبئی: فلم سازوں کی تنظیم انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (آئی ایم پی اے ) معاشی طور پر کمزور بچوں کو مفت تعلیم اور اسکالرشپ فراہم کرے گی۔ آئی ایم پی اے نے اپنے ممبران کے بچوں کے لیے جو مالی طور پر کمزور ہیں، ایک مضبوط قابل ستائش قدم اٹھایا ہے ، جس کے تحت وہ ایسے ممبران کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو ان کی اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالر شپ بھی دی جائے گی۔آئی ایم پی اے کے صدر ابھے سنہا نے کہا کہ جن فلم سازوں کی مالی حالت واقعی اچھی نہیں ہے اور وہ اپنے بچوں کو مناسب تعلیم فراہم کرنے کے قابل نہیں ہیں انہیں مفت تعلیم دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ان کی اعلیٰ تعلیم کیلئے اسکالر شپ بھی دی جائے گی۔