آئی سی ایم آر کے سروے میں ہوا ایک حیران کن انکشاف- 60 فیصد بچے کووڈ-19 سے ہوئے تھے متاثر

,

   

Ferty9 Clinic

ملک میں کورونا انفیکشن کی رفتار میں کافی گراوٹ آچکی ہے، لیکن ابھی بھی وائرس کے انفیکشن کا خطرہ مسلسل بنا ہوا ہے۔ ماہرین مسلسل تیوہاری سیزن میں احتیاط برتنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ اس درمیان انڈین کاونسل آف میڈیکل  ریسرچ نے کورونا متاثرین سے متعلق حیران کرنے والا انکشاف کیا ہے۔ آئی سی ایم آر کے ذریعہ کئے گئے سیرو سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وبا کے دور میں ملک کے تقریباً 60 فیصد بچے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔