آئی فون کا نیا سکیورٹی فیچر بچوں کیلئے تیار

   

واشنگٹن: اسمارٹ فونز بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے بچوں کے تحفظ کے لیے نئے سیکورٹی فیچرز متعارف کرادیے ہیں جس کے تحت فون پرنازیبا تصاویر بھیجنے یا آنے پر بچوں کے والدین کو اطلاع دی جائے گی جبکہ یہ فیچرز ابتدائی طورپر امریکہ، پھرجلد دنیا بھراسٹورز میں دستیاب ہوں گے۔بین الاوقوامی رپورٹس کے مطابق آئی فون کے نئے سیفٹی ٹولز متعارف کرادیئے گئے ہیں اور نئے فیچر کے تحت کسی بھی آئی فون میں بچوں کی نازیبا تصاویر ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کو بھی خودکار طریقے سے آگاہ کردیا جائے گاجبکہ یہ فیچرز ابتدائی طورپر امریکہ، پھر دنیا بھر میں دستیاب ہوں گے۔