نئی دہلی،5مئی(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان تبت سرحد پولیس کے 45 اہلکاروں میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے دو کو صفدر جنگ اسپتال ،41کو گریٹر نوئیڈا میں اور دو کو ایمس جھجر میں داخل کرایا گیا ہے ۔آئی ٹی بی پی کے مطابق اب تک اس کے 45 اہلکاروں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے اہلکار آئی ٹی بی پی کے ٹہری کیمپ،میں تعینات ہیں جو دارالحکومت میں اندرونی حفاظت کے کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔دو اہلکاروں کو 43 صفدر جنگ اسپتال میں اور 41آئی ٹی بی پی اہلکار سی اے پی ایف ریفرل اسپتال،گریٹر نوئیڈا میں داخل ہیں۔کانٹیکٹ ٹریسنگ کے بعد اس یونٹ کے 76جوانوں کو آئی ٹی بی پی کے چھاولا قرنطینہ مرکز میں الگ رکھا گیا ہے ۔اس کے علاوہ روہنی میں دہلی پولسی کے ساتھ امن و قانون میں تعینات ایک آئی ٹی بی پی کمپنی کے دو جوانوں کا پہلے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیاتھا،انہیں ایمس جھجر میں داخل کرایا گیا ہے ۔اس کمپنی کے باقی 91 جوانوں کو بھی آئی ٹی بی پی چھاولا میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان کے نمونے لئے جا چکے ہیں۔رپورٹ کا انتظار ہے ۔اس دوران آئی ٹی بی پی نے سی اے پی ایف ریفرل اسپتال گریٹر نوئیڈا میں کورونا متاثرہ جوانوں کا علاج شروع کردیا ہے ،200 بستروں والا یہ اسپتال اب کوویڈ 19 کے متاثرہ جوانوں کے علاج کے لئے ہے ۔ابھی اس میں آئی ٹی بی پی اور بی ایس ایف کے کل 52 جوان داخل ہیں ۔ان کا طے میڈیکل پروٹوکول کے مطابق علاج کیا جارہا ہے اور دیکھ بھال کی جارہی ہے ۔مرکزی مسلح پولیس دستے کے ماہر ڈاکٹر ان کا علاج کررہے ہیں۔اسپتال میں سبھی ضروری آلات اور وسائل مہیا ہیں۔ساتھ ہی کانٹیکٹ ٹریسنگ تیز کردی گئی ہے اور رابطے میں آئے لوگوں کے نمونے کی جانچ بھی جارہی ہے ۔