ابوظہبی۔ کولکتہ نائٹ رائڈرس کے سابق کپتان گوتم گمبھیر کا خیال ہے کہ فرنچائیزی کو آئی پی ایل13 شروع ہونے سے پہلے ہی ٹیم کا کپتان بدلنا چاہیے تھا۔ کولکتہ کے کپتان دنیش کارتک جمعہ کے روز اپنے عہدہ یہ کہتے ہوئے مستعفی ہوئے کہ وہ اپنی بیٹنگ پر توجہ دینے کے خواہاںہیں ۔ کارتک کی جگہ ایان مورگن کو ٹیم کا کپتان مقررکیا گیا ہے۔