آئی پی ایل شائقین کیلئے خوشخبری

   

بی سی سی آئی دو نئی ٹیموں کو شامل کرے گی
لندن ۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے 8 سال پہلے 2011 ء میں بھی ٹیموں کی تعداد 10 کی تھی، لیکن کئی تنازعات کے سبب تین سال بعد دو نئی ٹیموں کو ہٹا دیا گیا تھا۔آئی پی ایل میں دو سال بعد یعنی 2021 تک 8 کے بجائے 10 ٹیمیں کھیلتی ہوئی نظرآسکتی ہیں۔ دونئی ٹیموں کو شامل کرنے کے لئے بی سی سی آئی میں کافی غوروخوض کی جارہی ہیں اورتیزی سے تیاروں کو آخری شکل دیا جارہا ہے۔ احمد آباد، پنیاوررانچی یا جمشید پور میں سے دو ٹیمیں 2021 آئی پی ایل میں نظرآسکتی ہیں۔ احمد آباد کے لئے اڈانی گروپ، پنے کیلئے آرپی جی ۔ سنجیوگوینکا گروپ اوررانچی یا جمشید پورمیں سے کسی ایک شہرکے لئے ٹاٹا گروپ ریس میں ہیں۔واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے 8 سال پہلے 2011 میں بھی ٹیموں کی تعداد 10 کی تھی، لیکن کئی تنازعہ کے بعد تین سال بعد دونئی ٹیموں کو ہٹا دیا گیا تھا۔ ٹائمس آف انڈیا کی خبرکے مطابق دونئی ٹیموں کوشامل کرنے کے لئے بلوپرنٹ بنایا جارہا ہے۔ اسکیم تیارہوچکی ہے۔ اب ٹینڈرعمل پرکام کیا جارہا ہے ہے۔ اس بارے میں بات چیت کے لئے ہفتہ کو لندن میں موجودہ ٹیموں کے مالک اورافسرملے تھے۔ اس میں مانا گیا ہے کہ دو نئی ٹیموں کے آنے سے آئی پی ایل کو فائدہ ہوگا۔ بی سی سی آئی کے سی ای او راہل جوہری نے بھی اس بارے میں تصدیق کی ہے، لیکن انہوں نے میٹنگ کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتایا۔ احمد آباد میں موٹیرا اسٹیڈیم نئے سرے سے کھڑا ہوچکا ہے۔ اب اس میں ایک لاکھ شائقین بیٹھ سکتے ہیں اوریہ دنیا کا کرکٹ اسٹیڈیم ہوگا۔ ایسے میں آئی پی ایل کے لئے اس شہرکی دعویداری مضبوط ہے۔ اڈانی گروپ نے 2010 ء میں بھی احمد آباد کی فرنچائزی کی کوشش کی تھی، لیکن اس وقت اسے ناکامی ملی تھی۔