نئی دہلی ۔14 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے خازن ارون دھومل نے کہا ہے کہ اگر اس سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) منعقد نہیں ہوتا ہے تو بی سی سی آئی کو 4000 کروڑ روپے کا بھاری نقصان ہوگا۔دھومل نے کووڈ 19 کے سبب کرکٹ کے ٹھپ ہونے سے بی سی سی آئی کو ہو رہے نقصان کے بارے میں پوچھے جانے پر کہاکہ ہم اس کا اندازہ تبھی کر پائیں گے جب کرکٹ شروع ہو جائے گا۔فی الحال ہر دو طرفہ سیریز نہ ہونے سے ہمیں نقصان ہو رہا ہے۔اگر ہم اس بار آئی پی ایل کا انعقاد نہیں کر پائے ہمیں تقریبا 4000 کروڑ روپے کی آمدنی کا نقصان ہوگا۔عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاون ہے جو فی الحال17 مئی تک چلے گا۔اس دوران ملک بھر میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں اور آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔آئی پی ایل کو 29 مارچ سے شروع ہونا تھا لیکن پہلے لاک ڈاون کی وجہ سے اسے 15 اپریل تک ملتوی کیا گیا تھا اور 14 اپریل کو لاک ڈاون کو تین مئی تک بڑھائے جانے کے اگلے دن بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ک