آخری رسومات میںشمولیت، کورونا انفیکشن میں اضافہ

   

کیپ ٹاؤن، 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ میں آخری رسومات میں شامل ہونے والے لوگوں میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے انفیکشن کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ وزیر صحت جویلی مخیز نے مشرقی کیپ صوبے کا دورہ کرنے کے بعد منگل کے روز کہا‘‘ ہم نے دیکھا ہے کہ آخری رسومات میں شامل ہونے والوں میں انفیکشن پائے جانے کی معاملے بہت تیزی سے بڑھے ہیں جو تشویشناک ہے ’’ ۔ مسٹر مخیز نے کہا کہ کیپ صوبے میں بڑی تعداد میں مصدقہ کیسز ایسے لوگوں کے ہیں جو کورونا وائرس کی جانچ کرنے سے کچھ وقت پہلے آخری رسومات میں شامل ہوئے تھے ۔ جنوبی افریقہ میں 27 مارچ سے لاک ڈاؤن ہے ۔ لاک ڈاؤن کے ضابطوں کے مطابق آخری رسومات کو چھوڑ کر عوامی اجتماعات پر پابندی ہے ۔ آخر ی رسومات میں 100 سے زائد افراد شامل نہیں ہو سکتے ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ منگل تک مشرقی کیپ صوبے میں 345 کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا آخری رسومات میں شرکت کے نتیجے میں متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فوری طور پر مزید طبی ماہرین، تجزیہ کاروں اور علاقائی مشیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔