آدھار کے تعلق سے بینک ، ہنوز اُلجھن کا شکار

   

حیدرآباد 22 جنوری (سیاست نیوز) آر بی آئی کے سابق ڈپٹی گورنر آر گاندھی نے کہاکہ آدھار کیس میں سپریم کورٹ کے احکام کے باعث بینکوں میں اِس بائیو میٹرک کارڈ کے استعمال کا مسئلہ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگیا ہے اور بینکرس اُلجھن میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ کھاتے داروں کی شناخت کے لئے آدھار کارڈ کی بنیاد پر ہی کھاتے کھولے جاتے ہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ بینکنگ اور فینانشیل سیکٹر میں سائبر سے ہونے والے نقصانات کا زیادہ سے زیادہ تجربہ ہونا ضروری ہے۔ عصری ٹیکنالوجی اور پیچیدہ ٹیکنالوجیز کی وجہ سے اس کا استعمال مشکل ہوگیا ہے۔