نئی دہلی ۔ 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کابینی سکریٹری کی زیرقیادت ایک سرچ پیانل کی جانب سے آر بی آئی کے ڈپٹی گورنرس کے عہدہ کیلئے آئندہ ہفتہ 7 امیدواروں کو قطعیت دینے کیلئے انٹرویوز لئے جائیں گے۔ ذرائع نے کہا کہ یہ عہدہ وائرل آچاریہ کے جولائی میں استعفیٰ کے بعد خالی ہوا ہے۔ انہوں نے اپنی میعاد کے اختتام سے 6 ماہ قبل استعفیٰ دیا تھا۔ ریزرو بینک کے پاس چار ڈپٹی گورنرس ہیں۔ فینانشیل سیکٹر ریگولیٹری اپاٹمنٹ سرچ کمیٹی نے 7 ناموں کو قطعیت دی ہے جن کو 7 نومبر کو انٹرویو کیلئے طلب کیا گیا ہے اس سرچ پیانل ہیں۔ آر بی آئی گورنر فینانشیل سکریٹری اور بعض آزاد ارکان شامل ہیں۔ نیویارک یونیورسٹی جی اسٹرن اسکول آف بزنس پروفیسر آچاریہ اب آر بی آئی میں فورکاسٹنگ اور ماڈلنگ کے بشمول مانیٹری پالیسی ڈپارٹمنٹ کی نگرانی کررہے ہیں۔