ممبئی 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر بی آئی نے بینکوں کو اجازت دی ہے کہ وہ آئندہ 3 ماہ کے لئے تمام میعادی قرضوں پر ای ایم آئی کی ادائیگی روک دیں اور نئے قرض دہندگان پر شرح سود کی پالیسی میں کمی لائیں۔ اِسی طرح آر بی آئی نے کورونا وائرس سے متاثرہ ملک میں معاشی راحت کے لئے حکومت کی کوششوں میں شامل ہوتے ہوئے 3.74 لاکھ کروڑ کی مالیاتی راحت دی ہے۔