آرمور ۔ 23؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور کے شہر پرکٹ میں ایس بی آئی اے ٹی ایم سے چار لاکھ 49 ہزار روپئے کا سرقہ کرلیا گیا ۔ اے ٹی ایم آرمور اے راملو دیگر پولیس عہدیداوں نے موقع واردات کا معائنہ کیا پرکٹ شہر میں جہاں ایس بی آئی اے ٹی ایم موجود ہے ۔ یہ سڑک قومی شاہراہ شمار کی جاتی ہے اور یہ مصروف ترین سڑک ہے جس کے ارد گرد دکانیں موجود ہیں ۔ لیکن سارقوں نے انتہائی صفائی کے ساتھ اس اے ٹی ایم کو توڑ کر سرقہ انجام دیا ۔ اس کے علاوہ یہاں وقفے وقفے سے پولیس کے پٹرولنگ انجام دی جاتی ہے ۔ یہاں اس سرقہ کی واردات کا ہونا عوامی حلقوں میں زیر بحث ہے ۔پولیس عہدیداروں کے مطابق اس اے ٹی ایم سے جملہ 4 لاکھ 49 ہزار روپئے کا سرقہ کیا گیا اور نامعلوم سارقوں نے راہ فرار اختیار کی اس کی اطلاع پا کر موقع وارادات پر اے سی پی آرمور راملو اور دیگر عہدیداروں نے آ کر معائنہ کیا اور کلوز ٹیم کی جانب سے فنگر پرنٹ وغیرہ حاصل کرنے کی اطلاع ہے سب انسپکٹر یادگیری گوڑ کے مطابق مصروف تحقیقات ہے ۔