آر ٹی سی میں کارگو اور پارسل سرویس شروع کرنے کا منصوبہ

   

حیدرآباد 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کے منیجنگ ڈائرکٹر سنیل شرما نے آج کہاکہ ٹی ایس آر ٹی سی بہت جلد کارگو اور پارسل خدمات شروع کرے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ بس بھون میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں کارگو سرویس کے ایکشن پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔ منیجنگ ڈائرکٹر نے جو چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اور وزیر ٹرانسپورٹ اجئے کمار کی ہدایات پر یہ اجلاس منعقد کیا تھا کہاکہ کارگو اور پارسل خدمات سے زائد آمدنی بھی ہوگی۔ اس طرح کارپوریشن کے خسارہ میں کمی اور آمدنی میں اضافہ ہوگا۔