آر پی ایف کے جوانوں نے چلتی ٹرین سے گری خاتون کو بچایا

   

کھنڈوا: مسافروں کی خدمت میں تعینات اہلکار اگر تیار اور چوکس رہیں تو وہ لوگوں کی جان بچا سکتے ہیں۔ اسی طرح کی مثال قائم کرتے ہوئے ، ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کے اہلکاروں نے یہاں ایک خاتون مسافر کی جان بچائی۔چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش کے دوران ایک خاتون مسافر کی جان پر بن آئی لیکن آر پی ایف اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے بچا لیا۔ یہ سارا معاملہ سی سی ٹی وی میں بھی قید ہو گیا ہے ۔آر پی ایف اسٹیشن انچارج جئے سنگھ نے بتایا کہ معاملہ ہفتہ کو کھنڈوا ریلوے اسٹیشن کا ہے ، جہاں ایرناکولم سے حضرت نظام الدین جانے والی ٹرین میں میں 40 سالہ خاتون رانی سنگھ سلیپر کوچ میں سوار ہوئی تھی۔