آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد امیت شاہ کا پہلا دورہ کشمیر ، سخت سکیورٹی

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جموں و کشمیر کو سہ روزہ دورے پر نہایت سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ہفتہ کو سرینگر پہنچ رہے ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں اس مرکزی علاقہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے تناظر میں سکیورٹی میں زیادہ چوکسی برتی جارہی ہے۔ ویسے بھی 5 اگست 2019ء کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد اس مرکزی علاقہ کو اس کی تشکیل کے بعد سے مرکزی وزیر داخلہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ امیت شاہ جنہوں نے آج اپنی 57 سالگرہ منائی، اپنے دورے کے پہلے روز سرینگر اور چارجہ کے درمیان راست فلائٹ کا افتتاح کریں گے۔ امیت شاہ حالیہ مہلوکین کے غمزدہ ارکان خاندان سے ملاقات بھی کریں گے۔