احکامات کی اجرائی پر26 دن بعد جیل سے آج رہائی‘ دیگر 2کی بھی ضمانت منظور
ممبئی:کروز ڈرگس کیس میں بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو آخر کار ضمانت مل گئی ہے اور منت پوری ہو گئی۔ تقریباً 26 دن تک جیل میں رہنے کے بعد آرین باہر آئیں گے۔ آرین کی ضمانت پر بامبے ہائی کورٹ میں تین دن سماعت ہوئی۔ اس کے بعد انھیں ضمانت مل ہی گئی ہے۔ آرین کے ساتھ ہی ارباز مرچنٹ، منمن دھمیچا کو بھی ضمانت مل گئی ہے۔ حالانکہ آج کی رات سبھی کو جیل میں ہی گزارنا پڑے گا۔ عدالت کے حکم کی کاپی ملنے کے بعد ہی آرین، ارباز، منمن جیل سے باہر نکل پائیں گے۔ جمعہ کوجسٹس این ڈبلیو سامبر تفصیلی احکامات جاری کریں گے جس کے بعد ہی تنیوں جیل سے باہر آئیں گے ۔آرین کی جانب سے سینئر وکیل مکل روہتگی نے کہا کہ جو پانچ دیگر لوگ کام کررہے ہیں، وہ آرین پر نافذ کیا جا رہا ہے۔ این سی بی کی جانب سے جواب دیتے ہوئے اے ایس جی انل سنگھ نے کہا کہ آرین گزشتہ کچھ برسوں سے مستقل صارف ہے اور ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ڈرگس دستیاب کرا رہا ہیں اور معاملہ ڈرگس کی تھوک مقدار اور کمرشیل مقدار کا ہے۔ وہ ڈرگس اسمگلروں کے رابطے میں رہا ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ آپ کس بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ اس نے کمرشیل مقدار کا سودا کیا ہے، تو اے ایس جی نے کہا کہ واٹس ایپ چیاٹ کی بنیاد پر میں یہ کہہ رہا ہوں۔ یہی نہیں، جب انھوں نے شپ کو پکڑا تو سبھی کے پاس کئی طرح کی ڈرگس ملے، یہ اتفاق تو نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اے ایس جی انل سنگھ نے کہا کہ فیصلے بتاتے ہیں کہ این ڈی پی ایس ایکٹ میں ضمانت، قانون نہیں، استثنیٰ ہے۔ اس کے باوجود ہائی کورٹ نے معاملے میں آرین اور دو دیگر ملزمین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔غور طلب ہے کہ این سی بی کے ذریعہ 2 اکتوبر کو گرفتار کیے جانے کے بعد سے انہیں این سی بی کی حراست میں رکھا گیا اور اس کے بعد آرین کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں رکھا گیا ہے۔ عدالت کے باہر شاہ رخ کے مداح آرین کے پوسٹرس تھامے کھڑے تھے۔
