آرین ڈرگ معاملے کے پنچ گواہ گوساوی پونے میں گرفتار

   

ممبئی: آرین خان منشیات معاملے میں نارکوٹکس کرائم کنٹرول بیورو کے کچھ دنوں سے مفرور رہنے والے پنچ گواہ کرن گوساوی کو آج صبح پونے میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔پونے پولیس کی کرائم برانچ نے اسے صبح 5 بجے کے قریب پکڑا۔پونے پولیس کمشنر امیتابھ گپتا نے بھی گوساوی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔ اسے دھوکہ دہی کے الزام کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس کو 5نومبر تک پولیس تحویل میں دے دیا گیا ۔