ویانا : یورپی ملک آسٹریا میں کورونا وبا کے سبب مہینوں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد کل سے ریستورانوں اور کیفیز کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ ساتھ ہی ثقافتی مراکز اور ہوٹلوں کو بھی دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔ اب رستورانوں ، کیفیز اور دیگر ثقافتی مراکز میں مہمانوں کو محض بیرونی حصے، ٹیرس وغیرہ میں نہیں بلکہ اندرونی حصے میں بھی بیٹھنے کی اجازت ہوگی تاہم صارفین کو چند ضروری ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔