آسٹریا کا اتحادی حکومت برقرار رکھنے کا فیصلہ

   

ویانا : آسٹریا کے چانسلر سباستیان کْرس کی طرف سے استعفیٰ دینے کے بعد گرین پارٹی، قدامت پسند جماعت

کے ساتھ اپنا اتحاد برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ نائب چانسلر ویرنر کوگلر نے ویانا میں کہا کہ حکومت بدستور کام جاری رکھ سکتی ہے۔ سباستیان کْرس نے خود پر لگے بدعنوانی کے الزامات کے تناظر میں حکومتی سربراہی سے استعفیٰ کا اعلان کیا تاہم وہ بدستور ÖVP جماعت کے چیئرمین رہنے کے خواہشمند ہیں۔ سابق وزیر خارجہ الیکسزانڈر شالینبرگ ملک کے نئے چانسلر ہوں گے۔