چین نے سرکاری میڈیا کے لیے کام کرنے والی ایک آسٹریلوی صحافی کو قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق چینگ لائی کو 14 اگست کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس بیان میں بتایا گیا کہ قانون کے مطابق اس معالے کی تفتیش ابھی جاری ہے۔ شینگ لی’سی جی ٹی این‘ میں بطور اینکر کام کر رہی تھیں۔ چینگ جنوری 2019ء کے بعد چین میں گرفتار کی جانے والی دوسری اہم آسٹریلوی صحافی ہیں۔ اس دوران دو مزید آسٹریلوی صحافی بل برٹلز اور مائیکل سمتھ گرفتاری کے ڈر سے چین سے فرار ہو کر اپنے ملک پہنچ چکے ہیں۔