آسٹریلیامیں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش

   

سڈنی : وزیر اعظم اسکاٹ ماریسن نے دو روز قبل ہی مہاتما گاندھی کے جس مجسمے کی نقاب کشائی کی تھی اس کونقصان پہنچایا گیا۔ وکٹوریا پولیس نے عینی شاہدین سے اپیل کی ہیکہ مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والوں کا پتہ لگانے میں مدد کریں۔اتوار کے روز بعض نامعلوم افراد نے مہاتما گاندھی کے اس قد آدم مجسمے کو نقصان پہنچایا جسے ملبورن کے نواحی علاقے روویلے میں ایک روز قبل ہی آسٹریلین انڈین کمیونٹی سنٹر کے باہر نصب کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم اسکاٹ ماریسن نے اس مجسمے کی نقاب کشائی کی تھی۔مہاتما گاندھی کو برطانوی حکومت سے 1947میں ہندوستان کو عدم تشدد کے راستے پر چلتے ہوئے آزادی دلانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کیلئے جانا جاتا ہے۔