اسلام آباد : سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ عام انتخابات 2023 میں کامیابی کے بعد آئندہ وفاقی حکومت ان کی جماعت کی ہوگی۔بلاول ہاؤس لاہور میں عہدیداران اور کارکنان سے خطاب میںکہا کہ ’مرکز میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی‘۔انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگر مجھے دوبارہ اقتدار میں آنے کا موقع ملا تو میں پاکستان میں 110 درجے کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔