سرسہ : مرکزی حکومت کے ذریعہ نافذ کئیگئے تین کسان مخالف قوانین کے خلاف احتجاج میں آل امپلائی یونین 14 دسمبر کو مشتعل کسانوں کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہونے والے احتجاج میں حصہ لیں گی۔آل امپلائی یونین کے ضلعی سربراہ مدن لال کھوتھ نے آج یہاں بتایا کہ ملک بھر کے کسان تینوں کالے قوانین کے سلسلے میں مشتعل ہیں جو کسانوں اور زراعت کو برباد کرنے والے ہیں۔ حکومت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے ۔ کسانوں کے ساتھ حکومت کے متعدد مذاکرات ہوچکے ہیں ، لیکن حکومت کسانوں کے مطالبے کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہے ۔